ایم کیو ایم کی این اے 242پر ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ این اے 242 کراچی پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔ این اے 242 کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔

Back to top button