ایک سال میں زیادہ انفرادی میراتھون کا ریکارڈ قائم

کینیڈا کے ایک شخص نے سال 2023 میں 242 فری اسٹائل میراتھون میں دوڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے بین پوبجوئے (جو اپنے اس منصوبے کو ’میراتھون ارتھ چیلنج‘ کہتے ہیں) نے شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیاء کا سفر کیا اور ہر مقام پر 42.16 کلو میٹر کی دوڑ لگائی۔اس منصوبے کے تحت انہوں نے ایک سال میں سب زیادہ میراتھون مکمل کرنے کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش میں 2023 میں کُل 242 انفرادی میراتھون مکمل کیں۔
