ایک ٹانگ والے کنگ فو ماسٹر کے چرچے

شام سے تعلق رکھنے والے ایک ٹانگ والے کنگ فو ماسٹر نے ساری دنیا کو حیران کر دیا ، ہمت و حوصلے کے ساتھ کسی بھی معذوری کو شکست دی جا سکتی ہے۔

12 سال کی عمر سے کنگ فو سیکھنے والے 24 سالہ فاضل عثمان کو بچپن ہی سے مارشل آرٹ کا شوق تھا ، وہ شمالی شام کے ابزیمو شہر کا رہائشی ہے جہاں باغی افواج قابض ہیں۔

2015 میں باغیوں اور شام کی سرکاری فوج میں جھڑپوں کے دوران اس کی ایک ٹانگ شدید زخمی ہوگئی جسے بالآخر کاٹ دیا گیا تھا۔ کنگفو ماسٹر نے ایک ٹانگ کیساتھ تین سال ترکی میں بھی گزارے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم کے گانے کے بعد کپڑے بھی بحث کا موضوع کیوں
عثمان نے ایک ٹانگ کٹ جانے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور کنگ فو کی مشق جاری رکھتے ہوئے اپنے ہنر کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ عثمان نے اپنے شوق کی تکمیل میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ابزیمو میں ایک مارشل آرٹ اسکول بھی کھول رکھا ہے جہاں وہ بچوں کی تربیت کر رہے ہیں۔

Back to top button