سری لنکن منیجر قتل، گرفتار ملزموں کے جیل میں ٹرائل کا فیصلہ

سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار ملزموں کا ٹرائل جیل میں ہی کیا جائیگا۔

سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے آر پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت جیل میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جیل میں جا کر ہی کیس کی سماعت کیا کرینگے۔

سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار ملزموں کا جیل ٹرائل کرنے کے باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزموں کے جیل میں ٹرائل کے لیے ڈی پی او کی جانب سے وزات داخلہ کے ذریعے درخواست دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم کے گانے کے بعد کپڑے بھی بحث کا موضوع کیوں
یاد رہے سیالکوٹ کی سپورٹس فیکٹری میں مشتعل ہجوم نے مذہبی پوسٹر اُتارنے کے الزام میں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے نعش جلا دی تھی۔

Back to top button