پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ راشد منہاس کی والدہ وفات پا گئیں
پاک فضائیہ کے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس وفات پا گئیں۔
پاک ائیر فورس کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے بیگم رشیدہ کی وفات پر دلی دُکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ائیر فورس کے ترجمان کے مطابق ائیر چیف مارشل نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرنے کیلئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے جان چھڑانے کیلئے سمجھوتہ طے ہونے کے قریب
ائیر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل نے دعا کی کہ اللہ غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔
