بائیڈن نے ملاقات کے دوران مودی کو کالے کرتوت یاد دلا دیئے

امریکی صدر بائیڈن نے بھارتی وزیراعظم اور گجرات کے قصاب نریندر مودی کے سامنے ان کے کالے کرتوت رکھتے ہوئے گاندھی کا عدم تشدد کا فلسفہ یاد کرا دیا۔

بائیڈن مودی کی ملاقات کے دوران کشمیریوں اور سکھوں کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے باہر شدید احتجاج کیا ، سکھ مظاہرین نے مخصوص نشانات والے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے ۔

 دوسری طرف ، نائب صدر کمیلا حارث بھی اس ملاقات میں موجود تھیں ، ملاقات کے دوران مودی نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی ہے ۔

بھارتی وزیراعظم کے نیو یارک جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر کمیونٹی ، کشمیریوں اور سکھوں نے مکمل احتجاج کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے ، اجلاس کے دران چین نے اعلان کیا کہ وہ سمندری حدود کی حفاظت کرے گا۔

Back to top button