ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی توامریکا دوبارہ حملہ کرسکتا ہے،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو جو کہیں گے وہ کرے گا۔ ایران ڈیل کرنے کےلیے بےتاب ہے۔ ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو جو کہیں گے وہ کرے گا۔ ایران ڈیل کرنے کےلیے بےتاب ہے۔ ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ویتنام، افغانستان، عراق اور دیگر ملکوں میں کئی کئی سال تک جنگیں لڑیں۔ ایران جنگ کو ابھی تین ہی ماہ ہوئے ہیں، اس میں بھی زیادہ وقت سیز فائر کا ہے۔ ایران جنگ میں ہم نے صرف 13 جانیں گنوائیں، دیگر جنگوں میں ہم نے لاکھوں جانیں گنوائیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیں گے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں۔
ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن کے دورہ چین پر صرف اتنا تبصرہ کیا کہ روسی صدر کا دورہ چین اچھی بات ہے، صدر پیوٹن کی استقبالیہ تقریب اتنی شاندار نہیں تھی جتنی میری تھی۔
بال روم کی تعمیر کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈرون پروف بال روم بنا رہے ہیں، یہ زیادہ محفوظ ہوگا۔
داخلی سیاست پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ کیلیفورنیا کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں۔
