بابراعظم بہترین ون ڈے کرکٹرز ایوارڈ کیلئے نامزد

آئی سی سی نے سال کے بہترین ون ڈے کے ایوارڈز کیلئے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھی شامل کر لیا۔
قومی کپتان صرف چھ ون ڈے میچوں میں ہی قومی ٹیم کے لیے کپتانی کے فرائض دے سکے، پاکستانی ٹیم نے رواں برس دو ون ڈے سیریز کھیلیں، دونوں میں ہی بابراعظم بہترین کرکٹر قرار پائے۔
بابراعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سب سے زیادہ 228 سکور کیے، سیریز کے دونوں میچوں میں مین آف دی میچ قرار دیئے گئے تھے، قومی ٹیم کو برطانیہ کے ہاتھوں تین صفر سے شکست ہوئی۔
بابراعظم نے دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 سکور کیے اور اس ایوارڈ کے لیے اہم امیدوار رہے۔

Back to top button