چین:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انوکھی سزا تفویض
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی
چینی حکام نے کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے انوکھی سزا تجویز کی ہے کہ ایسے افراد کو سڑکوں پر پریڈ کرائی جائے گی۔
چین کے جنوبی علاقے میں کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی حکام نے سڑکوں پر پریڈ کرائی، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پریڈ کرتا دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
کرونا کے حفاظتی لباس میں ملبوس افراد نے گلے میں پلے کارڈز لٹکا رکھے تھے جس پران کے نام اور تصاویر تھیں، حکام کے مطابق پریڈ کا مقصد لوگوں کی جانب سے کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔
