بارش اور دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر

ملک بھر میں جاری دھند اور بارشوں کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔ جعفرایکسپریس 5 گھنٹے، جناح ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ، اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ ملت ایکسپریس 6 گھنٹے 40 منٹ، قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
خیبرمیل 2 گھنٹے 10منٹ، گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ کراچی سے آنے والی تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ شالیمار ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
کراچی سے فیصل آباد جانے والی شاہ حسین 4 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے جب کہ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
