بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے درودیوار ہل گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
دوسری جانب 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کی 18ویں برسی منائی جائے گی، 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد، باغ راولا کوٹ، نیلم اور جہلم ویلی میں تباہی آئی تھی۔
