بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کیلئے تیار ہوں

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کہا ہے کہ وہبالی ووڈ د اداکار سلمان خان سے شادی کیلئے تیار ہوں۔
عید الضحیٰ کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران اداکارہ میرا کا کہنا تھااگر بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو انہیں منع نہیں کر پائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ اداکار رینبو سے ضرور شادی کرتیں۔شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو سید خاندان سے تعلق رکھتا ہو، وہ مولا علی پر ایمان رکھتا ہے اور غیرت مند ہو۔میرا کے مطابق شادی ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، اس پر کسی کو مذاق نہیں کرنا چاہیے۔
عمر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ گوگل اور وکی پیڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط معلومات دستیاب ہے، جسے درست کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے عمر بتائے بغیر کہا کہ وہ ابھی وہ جوان ہیں اور ان کی عمر کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں غلط ہیں،وہ نہ صرف حسین اور خوبصورت ہیں بلکہ وہ پاکیزہ بھی ہیں۔
شو کے دوران ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان دنیا کے بہت بڑے سپر سٹار ہیں اور اگر وہ انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو وہ انہیں منع نہیں کر سکیں گی وہ ان کے ساتھ شادی کرلیں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا شادی کے حوالے سے ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی ہیں، ان کا ایک تکذیب نکاح کا کیس بھی لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس میں عتیق الرحمٰن نامی شخص نے ان کے شوہر ہونے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
میرا کا تکذیب نکاح کا کیس گزشتہ ایک دہائی سے جاری ہے اور اس کی درجنوں سماعتیں ہو چکی ہیں، علاوہ ازیں میرا کی شادی کیپٹن نوید سمیت دیگر افراد سے ہونے کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہیں،ساتھ ہی میرا پر نکاح کے اوپر نکاح کرنے کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے، تاہم اداکارہ نے اس طرح کے تمام الزامات کو ہمیشہ ہی مسترد کیا ہے۔
