پاکستان سری لنکا ورام اپ میچ ،لنکن ٹیم نے5 وکٹ پر 278رنز بنالیے

پاکستان اور سری لنکا الیون کے درمیان کولمبو میں سہ روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا الیون نے 5 وکٹ پر 278رنز بنالیے۔

میزبان ٹیم کے سدیرا سمارا وکرمے 91 اورنوانڈو فرنانڈو78 رنزکے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

قومی ٹیم کو اب بھی میچ میں 45 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

کولمبو کولٹس کرکٹ کلب گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے 277 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز آگے بڑھائی۔سلمان آغاز نے نصف سنچری مکمل کی اور 55 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے ۔ پاکستان ٹیم 323 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا الیون کے لکشیتھا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Back to top button