بالی ووڈ سٹار سلمان خان کیا نیا کرنیوالے ہیں؟

بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان نے وقتی طور پر فلموں سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ سلمان کچھ نیا کرنے کی سوچ رہے ہیں۔

اداکار نے اس سلسلے میں اپنے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی سے رابطہ کر لیا ہے، وہ کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو پہلے نہ کیا ہو اور اپنی خواہش کے مطابق سکرپٹ نہ ملنے تک فلموں سے علیحدگی اختیار کریں گے۔

انڈین ٹائمز کے مطابق سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ’انشاء اللہ‘ ایک زبردست لو سٹوری تھی، جس کا سکرپٹ بالکل نیا تھا اور وہ ایسے ہی نئے سکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ’انشاء اللہ‘ کے لیے انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی سے رابطہ کیا ہے۔

سنجے لیلی بھنسالی کی فلم ’انشاء اللہ‘ میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ نظر آنے والے تھے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا تھا تاہم سلمان خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’گنگو بھائی کاٹھیا واڑی‘ بنائی، اس فلم میں عالیہ بٹ نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا۔

’انشاء اللہ‘ سے علیحدگی کے بعد سلمان خان نے بالی ووڈ کو ’کس کا بھائی کس کی جان‘ کامیاب فلم دی، تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر ’انشاء اللہ‘ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے ابتدائی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، سلمان خان اس مرتبہ فلم میں کچھ نیا متعراف کروانے والے ہیں جوکہ بالی ووڈ میں شاید پہلے دیکھنے میں نہیں آیا۔

اس حوالے سے مداحوں کی دلچسپی کافی بڑھ گئی ہے کہ آخر اس فلم میں ایسا کیا نیا ہونے والا ہے جس کے لیے بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان بھی کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

Back to top button