امریکا ایران جنگ بندی میں ثالثی کردار پر پاکستان عالمی توجہ کا مرکز

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے بطور ثالث اہم کردار کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی امن کاوشوں کا برملا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ جنگ بندی میں اہم کردار کے باعث پاکستان بطور عالمی قوت دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

عالمی جریدے ساؤتھ ایشین وائسز کے مطابق امریکا ایران جنگ بندی کے لیے اسلام آباد معاہدہ کرانے والے پاکستان اور قطر کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان اپنی سفارتی صلاحیت کے باعث ایران اور امریکا کو دوبارہ قریب لانے میں مدد کر سکتا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائسز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ فوجی و سٹریٹجک شراکت داری اور ایران کے ساتھ تاریخی روابط کی بدولت پاکستان کو منفرد سفارتی مقام حاصل ہے۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آغاز سے ہی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی قیادت کر رہے ہیں۔

عالمی جریدے کے مطابق پاکستان اور قطر جولائی میں ایران اور امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے مشترکہ تجارتی پیشکش کر چکے ہیں۔ ایران کو معاشی دباؤ اور پابندیوں کا سامنا ہے، جبکہ امریکا بھی طویل جنگی اخراجات اور محدود فوجی وسائل کے شدید دباؤ میں ہے۔

ساؤتھ ایشین وائسز کے مطابق امریکا، ایران، سعودی عرب اور چین کے ساتھ بیک وقت بہترین تعلقات نے پاکستان کو قابلِ اعتماد ثالث بنایا ہے۔ حالیہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے نے بھی خطے میں پاکستان کے سٹریٹجک کردار کو مزید اجاگر کیا ہے۔ پاکستان ماضی میں بھی امریکا اور چین کے درمیان سفارتی روابط اور ایران عراق جنگ میں اہم سفارتی کردار ادا کر چکا ہے۔

 

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

امریکا ایران جنگ سمیت تاریخ کے اہم تنازعات میں بطور ثالث پاکستان کے کردار کی تعریف نے ملک کے وقار کو مزید بلند کر دیا ہے۔

Back to top button