محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے باہمی مفادات یقینی ہوں گے جبکہ علاقائی سکیورٹی اور استحکام بھی مضبوط ہوگا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایران سے تعلقات بڑھانے اور انہیں مزید مضبوط کرنے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر پاکستانی حکام کی محبت اور دلچسپی ایران کے لیے انتہائی قابلِ قدر ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

چین کا بھارت کے نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔ تہران کے ساتھ تعلقات کو جامع انداز میں مزید بڑھانے کے لیے اسلام آباد انتہائی سنجیدہ عزم کے ساتھ اقدامات کر رہا ہے۔

Back to top button