چین کا بھارت کے نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار

چین نے بھارت کے قائم کردہ نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

چین نے بھارت کی جانب سے نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ میں 27 مقامات کے ’’معیاری نام‘‘ جاری کیے جانے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے کی حیثیت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بھارت کی جانب سے 7 اگست کو 27 مقامات کے نام جاری کیے جانے کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ژانگ نان خطہ چین کا علاقہ ہے۔

ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ چین میں طویل عرصے سے استعمال ہونے والے ناموں کو اپنے نام نہاد ’’معیاری ناموں‘‘ سے تبدیل کرنے کی بھارت کی کوشش غیر قانونی، بے اثر اور کالعدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقامات کے نام تبدیل کرنے کی یہ کوشش اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کرسکتی کہ ژانگ نان خطہ چین کا حصہ ہے۔

 

طالبان اقتدا میں 24 لاکھ افغانی لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا چکا: یونیسکو

گو جیاکون نے واضح کیا کہ مقامات کے ناموں میں تبدیلی کے ذریعے چین کے مؤقف اور علاقے سے متعلق اس کے دعوے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ چین اس خطے کو ژانگ نان کے نام سے بیان کرتا ہے اور بھارت کی جانب سے جاری کیے گئے ناموں کو تسلیم نہیں کرتا۔

Back to top button