پی سی بی کی بجائے کرکٹ پر زیادہ فوکس ہے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پی سی بی میں عہدیداران کی بجائے زیادہ فوکس صرف کرکٹ پر ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بار بار تبدیلی سے ٹیم پریشان نہیں ہوتی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں جو کھلاڑی چاہیے ہوتا ہے وہ مل جاتا ہے، نائب کپتان کا فائنل الیون میں شامل ہونا ضروری نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کا علم ہے، وہاں پچ سِلو ہے اور وہاں اسپنرز کو مدد ملے گی، ایشیا کپ سے پہلے سری لنکا میں کھیلنا اچھا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ میری پہلی چوائس سرفراز احمد ہی ہیں لیکن پہلے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں اور اچھا پرفارم کریں، کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی اور ورلڈ کپ کے لیے بھی تیاری جاری ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ بیک ٹو بیک کرکٹ کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے، کیمپ کے دوران فٹنس ٹیسٹ ہوا، جو مقابلہ ہوا اس کو انجوائے کیا۔
