امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال یمن میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں 153 شہری ہلاک ہوئے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن میں حوثیوں کے خلاف گزشتہ سال کیے گئے امریکی فضائی حملوں میں 243 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پینٹاگون نے کانگریس کو پیش کی گئی 12 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا کہ یہ جانی نقصان اپریل 2025 میں فوجی کارروائیوں کے دوران پیش آنے والے 3 مخصوص واقعات کے نتیجے میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 6 اپریل کو صنعاء میں کیا گیا فضائی حملہ شامل ہے، جس میں 5 شہری جاں بحق ہوئے۔ 17 اپریل کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر کیے گئے حملے میں 80 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 28 اپریل کو صعدہ کے قریب ہونے والے تیسرے حملے میں 47 افراد جاں بحق ہوئے۔
ٹرمپ نے امریکا کو غیر ضروری جنگ میں جھونک دیا: امریکی سینیٹر
امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) کے مطابق فوجی مہم سے متعلق مزید 15 واقعات ابھی زیرِ جائزہ ہیں۔
