ٹرمپ نے امریکا کو غیر ضروری جنگ میں جھونک دیا: امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر چک شومر نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکا کو غیر ضروری جنگ میں جھونک دیا ہے۔
امریکی سینیٹر چک شومر نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا ہے اور امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
چک شومر کا کہنا تھا کہ کانگریس اپنے آئینی اختیارات دوبارہ استعمال کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔ ٹرمپ انتظامیہ ایرانی دھمکیوں کے معاملے پر سینیٹ کو فوری بریفنگ دے، جبکہ ٹرمپ کو ترکیے سے نکالنے کے لیے کیے گئے غیر معمولی اقدامات سے متعلق بھی کانگریس کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔
درجنوں یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر پھر دھاوا، مسلمانوں پر پابندیاں
امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکی اہلکاروں کو لاحق خطرات اور امریکا کو درپیش کسی بھی ممکنہ خطرے سے کانگریس کا آگاہ ہونا ضروری ہے۔ کانگریس کو اندھیرے میں رکھنا ناقابل قبول ہے، جبکہ کانگریس کو اس سنگین خطرے کا علم میڈیا رپورٹس کے ذریعے ہوا۔
