ماہرہ خان تاجرمیر رضا قتل کیس پربول پڑیں

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے جبران ناصر کے کچھ بیانات کے کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب ماہرہ نے میر رضا کے وکیل جبران ناصر کے بیان پر تبصرہ کیا ہے۔

اداکارہ نے تبصرہ کرتے ہوئے جبران ناصر کو شاباشی دی۔

ماہرہ خان نے لکھا ‘جبران ناصر آپ بہترین کام کررہے ہیں، ہم سب اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے’۔اداکارہ نے کمنٹ میں مزید کہا ‘یہ سب بکواس اب ختم ہونی چاہیے’۔

واضح رہے کہ ہفتے کو میر رضا کی قبرکشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

 

Back to top button