زیادہ چینی کھانےسےشوگرکےساتھ بلڈپریشربھی بڑھنےکاخدشہ

ماہرین کاکہناہے کہ بہت زیادہ میٹھا کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا سامنا ہو سکتا ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ اس عادت سے ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

مگر اب زیادہ میٹھا کھانے کی عادت کا ایک اور بڑا نقصان دریافت ہوا ہے۔

جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر آپ دمہ کے شکار ہیں تو چینی کا زیادہ استعمال اس مرض کی شدت کو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

درحقیقت زیادہ میٹھے سے مختصر المدت کے لیے پھیپھڑوں کا ورم زیادہ بدتر ہو جاتا ہے جس سے الرجی کے دورے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے جن کو معمول کی غذا کے ساتھ میٹھے دودھ تک رسائی فراہم کی گئی۔

محققین نے دریافت کیا کہ 2 ہفتوں بعد ہی چوہوں کو منفی اثرات کا سامنا ہونے لگا۔

Back to top button