بالی ووڈ کے کنگ خان خود کس کے فین ہیں؟

کنگ خان نے بڑا اعتراف کرتے ہوئے بالآخر اقرار کر لیا کہ ہاں وہ خود بھی کسی کے بہت بڑے فین ہیں، شاہ رخ خان کی پسندیدہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے بڑے بھائی جان سلمان خان ہیں، ہندوستان ٹائمز کے مطابق شاہ رخ خان نے ASK ME ANYTHINGسیشن کے دوران سلمان خان کو ہر عہد کا عظیم اداکار قرار دیا ہے۔۔ایک ٹوئٹر صارف نے ان کو فلم پٹھان کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ ’پٹھان تو ہٹ ہوگئی لیکن سلمان خان کا مقابلہ نہیں کر پاؤں گے باکس آفس پر۔‘اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے ہیش ٹیگ پٹھان کے ساتھ جواب دیا کہ ’سلمان بھائی ہے۔۔۔ وہ کیا کہتے ہیں آج کل۔۔۔ نوجوان لوگ۔۔۔ ہاں۔۔۔۔ ۔ (گریٹیسٹ آف آل ٹائم)۔‘
سلمان خان نے بھی فلم پٹھان میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا کہ ’گیا تھا ٹائیگر کا فین بن کر لیکن آیا پٹھان کا فین بن کر‘ اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ’ٹائیگر کا تو میں بھی فین ہوں بھائی۔۔۔ بس ان کے ساتھ مجھے بھی دل میں رکھو بس۔‘ایک اور صارف نے تجویز کیا کہ ٹرین پر سلمان خان کے ساتھ ’چھیا چھیا‘ پر ڈانس بھی کرتے جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ’بس اتنا کر سکا کر دیا۔۔ اب جان لو گے بچے کی کیا۔‘جب شاہ رخ سے جان ابراہم کے کردار کے بارے میں بھی پوچھا گیا کہ ’پٹھان کو کیسا لگا جِم سے ٹکرا کر؟‘ تو اس پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’جِم ایک مضبوط آدمی ہیں۔۔۔ بہت مارا اس نے۔۔۔ اُف۔ شکر ہے خدا کا کہ میں بچ گیا۔‘ایک اور صارف نے سوال کیا کہ آپ آخری تین دنوں میں کتنا خوش تھے تو شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’ایک باپ جتنا خوش جب وہ اپنے بچے کی تعریف ہوتے دیکھتا ہے۔‘ایک اور صارف نے پوچھا کہ پٹھان کے بارے میں عوام کی رائے دیکھ کر کیسا لگ رہا ہے؟شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’ناچ گاؤ ہنسو کیا پتا کل ہو نہ ہو۔۔۔ لیکن سب کرو تھوڑا پیار سے۔‘فلم پٹھان کے ریکارڈ کے بارے میں سوال ہوا کہ آپ کو کیسے لگ رہا ہے تو شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’ہا ہا لگتا ہے کہ اب گاؤں واپس چلا جاؤں۔‘فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے دنیا بھر میں اب تک تقریباً تین ارب 13 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔
