باکسرعامر خان کی اہلیہ کو قیمتی گاڑی کا تحفہ دیکر منانے کی کوشش

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ماڈل گرل سمیرا سے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ناراض اہلیہ فریال مخدوم کو منانے کے لیے انہیں قیمتی گاڑی کا تحفہ دے دیا۔عامر خان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اہلیہ فریال مخدوم کو دبئی میں جی ویگن اسٹائل کی جدید گاڑی بطور تحفہ دی، معروف برانڈ کی گاڑی کی مالیت ایک لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کا حال ہی میں ایک ماڈل گرل کو پیغامات کے تبادلے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔

اسکینڈل سامنے آنے پر فریال مخدوم خان عامر خان سے ناراض تھیں،  عامر خان نے قیمتی گاڑی کا تحفہ دے کر معاملات کو اچھا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن فریال مخدوم نے گاڑی میں بیٹھ کر خوشگوار  تاثرات کا مظاہرہ نہیں کیا۔

 عامر خان نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی ویڈیو  بھی اپ لوڈ کی ہے، ویڈیو میں فریال مخدوم خان کے چہرے کے تاثرات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Back to top button