بجلی بلوں میں اضافہ،تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی

تاجر برادری نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہ ہوئی تو ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے ۔

کراچی کے تاجر رہنماؤں نے لائحہ عمل بتا دیا کہ گورنر ہاؤس اور کے الیکٹرک کے تمام دفاتر کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

صدر ٹمبر مارکیٹ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ نا انصافیوں کے خلاف اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی اداروں کو خط لکھیں گے ۔قیص منصور شیخ،چیئرمین کیٹررز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل کسی صورت قبول نہیں،گورنر ہاؤس اورکےالیکٹرک کے دفاترکےباہردھرنا دینگے۔

خیال رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پرملک بھرمیں عوام سراپا احتجاج ہیں اورحکومت سے اضافی ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، بجلی کے بلوں نے گزارا مزید مشکل کردیا، گھرکی اشیا بیچ کربجلی کے بل جمع کرانے پرمجبورہیں

Back to top button