بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کی اجازت مانگ لی

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایک ماہ کیلئے قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست کردی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 86پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے کیونکہ جولائی کے مہینے میں بجلی کی پیدارواری لاگت 4روپے 40پیسے فی یونٹ جبکہ ریفرنس فیول لاگت 3روپے54پیسے فی یونٹ رہی۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے جبکہ اس درخواست پر سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔یاد رہے کہ نیپرا کی طرف سے حال ہی میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
دوسری طرف واپڈا کی جانب سے نیپرا میں 177ارب ریونیو کی منظوری بارے درخواست دائر کی گئی ہے، واپڈا کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کیلئے دائر کی گئی ہے۔ پلانٹس مرمت ، سکوک بانڈز ریٹرن، سرمایہ کاری کی مد میں 134ارب منظور کرنے کی درخواست منظور کی گئی ہے۔ نیپرا نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، جس میں 7 روز میں فریقین سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ واپڈا کی درخواست پر نیپرا عوامی سماعت کرے گا۔ نیپرا کی منظوری کے بعد پانی سے بننے والی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ صارفین سے ایک سال میں 177ارب روپے وصول کیے جائیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button