بجلی چوروں کیلئے اب بچنا ناممکن ،حکومت نے بڑامنصوبہ بنالیا

بجلی چور ہوجائیں ہوشیار ! وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کو پکڑنے کا منصوبہ بنا لیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کو پکڑنے کا منصوبہ بنا لیا ہےاور وزیراعظم کویہ منصوبہ پیش کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا بھی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک میں 500ارب کی بجلی چوری ہورہی ہے جو کہ خسارے کی بڑی وجہ ہے ۔

واضح رہے کہ نگران حکومت کے دورمیں بھی بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پرآپریشن شروع کیاگیا تھا ۔

Back to top button