بائیڈن کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار

امریکی ریاست جارجیا کا معرکہ جیتنے کے بعد امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔جو بائیڈن نے جارجیا کے پرائمری الیکشن میں نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مطلوب 1968 ڈیلیگیٹس کی حمایت کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
نامزدگی کے حصول میں کامیابی کے بعد اپنے بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تلخی، انتقام اور بدلے پر مبنی کیمپین امریکا کے بنیادی تصورات کیلئے ایک خطرہ ہے۔اب ووٹر کا اختیار ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے یہ بتائے کہ وہ ملک کے جمہوریت کے تحفظ کیلئے کھڑا ہو رہا ہے یا بھی اسکی تباہی کو ووٹ دیتا ہے۔
اپنے بیان میں بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آزادی کے حقوق کی حمایت میں کھڑا ہوگا یا پھر شدتپسندوں کو اسے چھیننے کا موقع فراہم کرے گا۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ریپبلکن پارٹی کے صف اول کے صدارتی امیدوار ہیں تاہم یقینی ہے کہ وہ بھی صدارتی امیدوار نامزد کردیے جائیں گے۔
