بجلی ڈھائی روپے مہنگی ، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی کر دی ، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا۔ ‏بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ‏اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Back to top button