مظاہرین کی واپسی پر وزیرآباد میں جی ٹی روڈ کھل گیا

ٹی ایل پی کے مظاہرین کی واپسی کے بعد وزیر آباد میں 11 روز بعد معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے۔ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے ساتھ سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے۔

وزیرآباد میں دھرنا ختم ہونے کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ سروس جزوی طورپر بحال کر دی گئی ہے جبکہ دریائے چناب کے مقام پر جی ٹی روڈ کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد لاہور اور راولپنڈی کا جی ٹی روڈ سے رابطہ 11 روز بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کا مارچ وزیرآباد میں دھرنا ختم کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گیا راستے میں جی ٹی روڈ پر مریدکے اور دیگر مقامات پر مارچ کے شرکا کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، مارچ کے شرکا لاہور پہنچے تو شاہدرہ کے مقام پر ان پر پھول نچھاورکیے گئے۔

ٹی ایل پی قیادت نے اعلان کیا کہ مارچ کے شرکا ملتان روڈ پرمسجد رحمت اللعالمین میں قیام کریں گے۔

Back to top button