بجلی کا بریک ڈاؤن: سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے اور افواہیں

پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں اور افواہوں کا سلسلہ جاری ہے.ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں کی گئیں۔
ہفتہ اور اتوار (10 جنوری) کی درمیانی رات لگ بھگ 12 بجے یکدم کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہر، بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابی کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔رات گئے ملک میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن سے پوری ٹرانسمیشن، 22 ہزار میگا واٹ کی ترسیل اور تقسیم کا نظام ٹرپ کرگیا تھا۔بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر کئی شہروں میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، اس دوران بجلی اچانک معطل ہونے پر صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ملک گیر سطح پر ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر blackout# اور powerbreakdown# اور MartialLaw# جیسے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے تھے۔

ساتھ ہی اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں جاری تھیں جبکہ یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ مارشل لا لگ گیا ہے۔
بعدازاں وزیر بجلی و قدرتی وسائل عمر ایوب نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ‘بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوئنسی اچانک 50 سے صفر پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے، فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا’۔جس کے بعد بجلی کی بتدریج بحالی کا آغاز ہوا تاہم اب تک کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں جبکہ بریک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بتّی گئی مارشل لا آیا#blackout
— Shabbir (@thyShabbir) January 9, 2021
شبیر نامی صارف نے لکھا کہ ’ بتی گئی مارشل لا آیا‘۔
https://twitter.com/xaleehax/status/1348000848048254977
علیہا نامی صارف نے لکھا کہ ’ہماری تاروں میں آنے والی خرابی‘۔
On a lighter note,
IK : yr ye mulk nahi chal raha..
IT and CS Supports : sir off kr k on karen 😂#Blackout#BlackOutPakistan pic.twitter.com/oBPsZubitW— MuneebYousaf (@Muneebyousaf) January 9, 2021
محمد یوسف نامی صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’یار یہ ملک نہیں چل رہا، جس پر آئی ٹی اور سی ایس سپورٹس نے کہا کہ آف کرکے آن کریں‘۔
Desi parents at the moment #BlackOutPakistan pic.twitter.com/7mcYHTn3Dm
— Faraz Jalal (@farazkontakts) January 10, 2021
فراز نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیسی والدین ایسے موم بتی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔
احمر نقوی نے لکھا کہ پورا ملک ٹرپ کررہا ہے۔
سالار خان نامی صارف نے لکھا کہ جب آپ بجلی کا بل ادا کرنا بھول جائیں۔
کچھ صارفین نے تو یہ تک کہہ دیا کہ سوشل میڈیا ایپس کی طرح ملک میں بھی ڈارک موڈ متعارف کروایا گیا ہے۔
In last 72 year's @ImranKhanPTI is the first Prime Minister of Pak who introduce Dark Mode in the whole country Wow Ye hota hai leader, ye hota hai vision ❤️ #BlackOutPakistan pic.twitter.com/juKt0dTT5p
— Raja Nawaz Khan (@nazkhan6666) January 9, 2021
راجا نواز خان نامی صارف نے کہا کہ ’پچھلے 72 برسوں میں وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وہ پہلے وزیراعظم ہیں، جنہوں نے پورے ملک میں ڈارک موڈ متعارف کرایا ہے، یہ ہوتا ہے وزیراعظم، یہ ہوتا ہے وژن‘۔
وجاہت علی نامی صارف نے لکھا کہ 1999 میں مارشل لا لگا تھا اور اس دوران بلیک آؤٹ تھا اور اب 2021 میں بھی بلیک آؤٹ؟؟؟
