کےپی کی حکمران جماعت اور خوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب

 

 

 

دو خوارج کی منظر عام پر آنے والی لیک آڈیو نے فتنہ الخوارج اور خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے گٹھ جوڑ کا پردہ چاک کردیا۔

افغانستان میں موجود خوارجی سرغنہ بادشاہ اور جنوبی وزیرستان میں موجود خوارجی سرغنہ راکٹی کی لیک آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔آڈیو میں خوارج نے خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کرتےہوئے اغواء اور بھتہ لینے سے روک دیا۔

آڈیو میں سنائی دےرہا ہےکہ فتنہ الخوارج کے راکٹی دہشت گرد نے جنوبی وزیرستان سے خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود کو بھتے کی پرچی دی اور اس کی تلاشی لی،افغانستان میں بیٹھے خوارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اور راکٹی کو حکم دیاکہ آصف محسود کو اغوا نہیں کیاجائے۔

لیک ہونے والی آڈیو کےمطابق خوارجی بادشاہ کےمطابق آصف محسود خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا بندہ ہے،اس کو جانے دیاجائے اور تلاشی لینے پر اس سے معذرت کی جائے،خوارجی راکٹی نے بھی تصدیق کی کہ اس نے آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور افغان خوارجی عناصر کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ضلع کرم: شر پسند گروہوں میں جھڑپ، کمانڈر سمیت 18 افراد ہلاک

مبصرین کے مطابق یہ آڈیو اس تلخ حقیقت کا واضح ثبوت ہےکہ خوارج اب خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو اپنا ہمدرد مانتےہیں اور انہیں اغوا اور بھتہ خوری سے استثنیٰ دےرہے ہیں۔لیک آڈیو ثبوت ہےکہ خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت نے خوارج کو جو سیاسی اور سماجی جگہ دی ہے،اسی وجہ سے اب یہ خوارج خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے ارکان کو اپنے ہی لوگ سمجھتے ہیں۔

 

Back to top button