ضلع کرم: شر پسند گروہوں میں جھڑپ، کمانڈر سمیت 18 افراد ہلاک

 

 

 

وسطی کرم میں دو شرپسند گروہوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ میں کمانڈر سمیت 18 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وسطی کرم کے علاقے مناتو کامران کلے میں پیش آیا،جہاں شدت پسند کمانڈر کاظم اور ممتاز امتی گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں شرپسند کمانڈر ممتاز امتی بھی شامل ہے، شدت پسندوں کی لاشیں علاقہ مناتو کامران کلے سے برآمد ہوگئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقامی قبائل نے لاشیں اٹھاکر دفنانے کا عمل شروع کردیا،وسطی کرم میں فورسز نے متعدد بار شدت پسندوں کےخلاف آپریشنز کیے ہیں جس میں سینکڑوں شرپسند مارےگئے اور ان کے تربیتی مراکز سمیت درجنوں ٹھکاوں کو تباہ بھی کیاگیا۔

Back to top button