بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شکست، پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ گرگئی

بنگلادیش کے خلاف سیریز میں دو صفر کی شکست پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ اور نیچے لےگئی۔
سلہٹ میں کھیلےگئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلادیش نے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔
بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شکست کےبعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ اور نیچے چلاگیا۔قومی ٹیم اب آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے،پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز سے پہلے آٹھویں نمبر پر براجمان ہے۔
سلہٹ ٹیسٹ : بنگلادیش نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا
دوسری جانب بنگلا دیش ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی اور نیوزی لینڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
