بلوچستان سے اندرون ملک کےلیے ٹرین سروس بحال کردی گئی

محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے اندرون ملک کےلیے ٹرین سروس دو روز معطل رہنے کےبعد بحال کردی۔
محکمہ ریلویز کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بنا پر 18 اور 19 مئی کو بلوچستان سے ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔کوئٹہ سے پشاور جانےوالی جعفر ایکسپریس دو روز منسوخ اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دو دن جیکب آباد تک محدود رہی۔
پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی بدھ کی سہ پہر تک کوئٹہ پہنچے گی۔
