بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافہ

نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سی پی پی اے جی نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے لیے ہوگا اورنئی قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
