براڈ شیٹ اسکینڈل کے کمیشن نے طلب کیا تو ضرور جاؤں گا

اثاثہ جات ریکور کرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ اسکینڈل کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید نے ان سے اب تک رابطہ نہیں کیا لیکن کمیشن نے بلایا تو ضروری جائیں گے۔
کاوے موسوی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ صحافی ڈیوڈ روز جھوٹ بول رہا ہے، اگر وہ غلط ہیں تو صحافی لندن ہائی کورٹ میں ان پر مقدمہ کردے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ روز اسی روش پر کاربند ہے جس کی وجہ سے نیوز آف دی ورلڈ بند ہوگیا تھا۔کاوے موسی کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ اسکینڈل کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید نے ان سے اب تک رابطہ نہیں کیا لیکن کمیشن نے بلایا تو ضروری جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے دعویٰ کیا تھا کہ 19 اکتوبر 2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں شریک بھی ہوئے تھے۔ کاوے موسوی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ پاکستان سے رقم کے حصول میں مدد کے لیے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا تھا۔
