برطانیہ نے پاکستان کیلئےسفری شرائط میں نرمی کردی

برطانیہ کی حکومت نےپاکستان میں امن و امان کی بہترصورت حال کااعتراف کرتےہوئےاپنےشہریوں کوسفرکےلیے پابندیوں میں نرمی کااعلان کردیا۔ اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق ‘برطانیہ نے آج سفری ہدایات تبدیل کردی ہےجوپاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال کی بہتری کاعکس ہے’۔
اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ ‘یہ اعلان برطانیہ کا پاکستان کےلیےسفری ہدایات کےتفصیلی جائزے کا نتیجہ ہےجوملک میں سیکیورٹی صورت حال کا وسیع جائزے کی بنیاد پرکیا گیا’۔ برطانوی سفارت خانےکا کہنا ہے کہ ‘2015 کے بعد یہ پہلی اہم پیش رفت ہے’۔ اعلامیےکےمطابق‘سیکیورٹی کی بہترصورت حال کےنتیجےمیں جون2019 میں برٹس ایئرویزنےپاکستان نےاپنی پروازبحال کردی اوراکتوبر2019 میں ڈیوک اینڈ ڈچزآف کیمبرج نےپاکستان کادورہ کیا’۔
برطانیہ کی جانب سےپاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثب تبدیلی کاخیرمقدم کرتے ہیں۔یہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 24, 2020
پاکستان کےمختلف سیاحتی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ تبدیلیوں سےبرطانوی شہریوں کوپاکستان کےشمالی علاقہ جات بشمول کیلاش اوربمبورت وادیوں تک بذریعہ سڑک جانےکی اجازت ہو گئی’۔ پاکستان کےلیےبرطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنرکا کہنا تھا کہ ‘دسمبر2019 میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنےکےبعد سفری ہدایات کا جائزہ ترجیحی بنیادوں پرلیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ‘حکومتِ پاکستان کی گذشتہ پانچ برسوں کےدوران امن وامان کوبہترکرنےکی ان تھک کوششوں کانتیجہ ہے’۔ برطانوی ہائی کمشنرنےکہا کہ ‘مجھےخوشی ہےکہ اب برطانیہ کےشہری پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات سےزیادہ لطف اندوزہوسکیں گے۔
یادرہےبرٹش ایئرویزنےستمبر2008 میں اسلام آباد کےمیریٹ ہوٹل میں ہونےوالےبم دھماکےکےبعد پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کوغیرمعینہ مدت کےلیےبند کردیا تھا۔ برٹش ایئرویزنے2018 میں پاکستان کی سیکیورٹی کی صورت حال کوبہتر تسلیم کرتےہوئےاپنی پروازیں بحال کرنےکااعلان کردیا تھا۔ پاکستان میں اس وقت کےبرطانوی ہائی کمشنرتھومس ڈریونے ٹوئٹرپربیان جاری کرتےہوئےکہا تھا کہ ہیتھروایئرپورٹ سےاسلام آباد کے نئےایئرپورٹ کےلیےبراہ راست پروازوں کا آغازآئندہ جون سےکیا جائےگا۔
بعدازاں3 جون2019 کوبرٹش ایئرویزکی پروازBA261،بوئنگ طیارے787 میں200سےزائد مسافروں کولےکرصبح 9 بج کر15 منٹ پراسلام آباد پہنچی تھی۔ پاکستان کےلیےپروازوں کےحوالےسےکہا گیا تھا کہ شیڈول کےمطابق برٹش ایئرویز کی ہفتہ وار3 پروازیں اسلام آباد سے لندن اورلندن سےاسلام آباد چلائی جائیں گی۔
14اکتوبر2019 کوبرطانوی شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن تاریخی دورے پرپاکستان پہنچ گئےتھےاورپاکستان کے مختلف شہروں کےعلاوہ شمالی علاقہ جات اورلاہورکا بھی دورہ کیا تھا۔
