بغاوت کیس، شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں، واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔
