بلاول بھٹو کی سبز عمامہ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی سبز عمامہ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے بلاول بھٹو زرداری کی دورہ فیضان مدینہ کی یادگار تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں بلاول کو بلیو کوٹ پینٹ پر سبز عمامہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
چیئرمین @BBhuttoZardari کی دورہ فیضان مدینہ میں لی گئی تصویر۔ pic.twitter.com/mwAlrfrimQ
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 19, 2021
سعید غنی کے مطابق یہ تصویر بلاول بھٹو کے دورہ فیضانِ مدینہ کے موقع پر لی گئی تھی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ 2016 میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا تھا۔
