بلاول بھٹو نے بلوچستان میں پیپلز ایئر ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

 

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دورۂ کوئٹہ کے دوران بلوچستان میں صحت کے شعبے کے دو اہم منصوبوں ’پیپلز ایئر ایمبولینس‘ سروس اور 150 بستروں پر مشتمل جدید حادثاتی طبی مرکز کا افتتاح کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر صحت بخت کاکڑ کے ہمراہ جدید حادثاتی طبی مرکز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ،پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری،سینیٹر عمر گورگیج اور علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امیر اور غریب کےلیے صحت کا نظام برابر ہونا چاہیے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام دوست اور غریب دوست سیاست کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان کے ہر شہری کا حق ہے کہ انہیں مفت اور معیاری صحت سہولتیں ملیں، صحت کی سہولت عوام کو ان کی دہلیز پر ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پورے خطے اور دنیا میں بہت مشکلات ہیں،اسی وجہ سے معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام دوست،غریب دوست سیاست کرتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ،گورنر،ایم پی ایز، ایم این ایز، پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکنوں کا شکریہ، 2 سال میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم نے بہت زیادہ منصوبے شروع کیے ہیں۔ حکومت سازی کے وقت وزیراعلیٰ بلوچستان سےکہا تھا جو سندھ میں سہولتیں ہیں،وہ بلوچستان میں شروع کریں،ایئر ایمبولینس سہولت بلوچستان میں ضروری تھی،آج اس سہولت کا افتتاح کردیا ہے۔کوئٹہ میں نیا ٹراما سینٹر بنا ہے،جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،آج میں 11 منصوبوں کا افتتاح کررہا ہوں،عید کےبعد میں دوبارہ کوئٹہ آؤں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ ڈائلیسز کی سہولت دور دراز علاقوں میں پہنچنا اہم ہے، ایس آئی یو ٹی کی سہولت بلوچستان میں پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان نے ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا : صدر ٹرمپ

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ آج جس طرح منصوبوں کا افتتاح ہوا ہے،آگے بھی اسی طرح افتتاح کریں گے،ہم مشکلات کا اس وقت ملک کر سامنا کررہے ہیں۔اگر ہم اسی طرح محنت کریں گے تو ضرور کامیاب ہوں گے،جو اپنے ملک اور صوبے کی ترقی دیکھنا نہیں چاہتے ہم ان کوشکست دیں گے۔

 

Back to top button