ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 133 رنز شکست دےکر وائٹ واش کردیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 133 رنز شکست دےکر وائٹ واش کردیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف 17.1 اوورز میں 90 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
زمبابوے کی جانب سے کیلس 32، ادل زیمونو18 اور مشیل ماونگا 13 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستا کی جانب سے سعدیہ اقبال نے تین اور نشرح سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی میں کھیلے کھیلے گئے میچ میں قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 22، عائشہ ظفر 45، ارم جاوید 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جب کہ سائرہ جبین 50 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
زمبابوے کی جانب سے مابھیرو نے 2 ، جب کہ مشیل ماونگا اور بیلووڈ بزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ ون ڈے سیریز بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف انٹرنیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، انہوں نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی بیٹر صوفی ڈیوائن نے18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کےخلاف بیٹنگ کرتےہوئے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر 62 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے۔
