خون کے آخری قطرے تک ایران کی سالمیت کا دفاع کریں گے: ایرانی آرمی چیف

 

 

 

ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہےکہ مسلح افواج اپنی تمام تر قوت کے ساتھ ایران کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا بھرپور دفاع کریں گی،ہم ایران کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس مقدس مشن کو اپنی تمام تر توانائی اور وسائل کے ساتھ،خون کے آخری قطرے تک اور ان شاء اللہ مکمل فتح تک جاری رکھیں گے۔

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی کا کہنا تھاکہ مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں اور مکمل فتح تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ایمان کی طاقت ہی ہے جو ایک ایف-5 لڑاکا طیارے کو جدید دفاعی نظام کی موجودگی کے باوجود امریکی افواج کے کویت میں موجود ٹھکانوں کے اوپر گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

 

میجر جنرل امیر حاتمی نے کہاکہ ایران کی مسلح افواج اپنی تمام تر قوت کے ساتھ ملک کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا بھرپور دفاع کریں گی،انہوں نے ایرانی عوام کو یقین دلایا کہ یہ مقدس مشن مکمل توانائی،تمام وسائل اور خون کے آخری قطرے تک جاری رکھاجائے گا۔

پاکستان نے ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا : صدر ٹرمپ

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کاکہنا ہےکہ ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں،ایران وطن کے دفاع کےلیے لڑنے کےلیے تیار ہے لیکن سفارت کاری کے تحفظ اور فروغ کےلیے بھی آمادہ ہے۔

 

Back to top button