تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے: دفتر خارجہ

 

 

 

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے ،پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین میں رابطوں کو دیکھ رہے ہیں۔امریکا ایران امن عمل ابھی تک جاری ہے،پاکستان اس میں انگیج اور پُرامید ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یو اے ای سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن سے متعلق اعداد و شمار مبالغہ آمیز ہیں،خلیجی اور برادر ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات اپنے اندرونی عوامل اور طویل مدتی پالیسی پر مبنی ہی۔

پاکستان نے ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا : صدر ٹرمپ

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے،پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے،ہم دنیا میں ایک ہی چین ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ روس سے متعلق حتمی اعلان مناسب وقت پر کیا جائےگا۔

 

Back to top button