سہیل آفریدی عدالت میں عمران خان رہائی فورس سے مکر گئے

 

 

 

عمران خان کی رہائی فورس سے متعلق کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جواب جمع کرواتے ہوئے رہائی فورس کے وجود کی تردید کردی۔

وفاقی آئینی عدالت میں عمران خان رہائی فورس سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 8 صفحات پر مشتمل جواب ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے جمع کرایا۔

سہیل آفریدی کی جانب سے دائر جواب میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ عمران خان رہائی فورس کبھی قائم ہی نہیں ہوئی تاہم اصل مقصد عمران خان رہائی امن تحریک ہے،جو پُرامن،غیرمسلح اور رضاکارانہ نوعیت کی ہے اور اس میں کسی مسلح ڈھانچے کا کوئی وجود نہیں ہے۔

جواب میں مزید کہاگیا ہےکہ آئینی درخواست سیاسی مقاصد اور غلط بیانی پر مبنی،قبل از وقت،فرضی اور ناقابل سماعت ہے،جب کہ درخواست گزار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

سہیل آفریدی نے عدالت سے آئینی درخواست ابتدائی مرحلے پر خارج کرنے اور عمران خان رہائی امن تحریک کو آئینی و قانونی قراردینے کی استدعا کی،آئینی عدالت نے اس درخواست کی سماعت 29 جولائی کو مقرر کر رکھی ہے۔

 

Back to top button