ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کےلیے پاکستانی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان

 

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل ان فٹ ہونے کےباعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،لہذا ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو بطور ریپلیسمنٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سعود شکیل کو بھی بطور اضافی متبادل ٹیم کا حصہ بنایاگیا ہے تاکہ بیٹنگ لائن اپ میں مضبوط متبادل میسر آسکیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی،قومی ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ عبداللہ فضل انجری کے باعث دونوں اہم سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔ عبداللہ فضل کمر کے نچلے حصے (لوئر بیک) میں شدید انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔عبداللہ فضل کو یہ انجری 23 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آئی۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم کے میڈیکل پینل نے تفصیلی معائنے کےبعد رائے دی ہےکہ عبداللہ فضل کی مکمل بحالی میں کچھ وقت درکار ہوگا،اسی لیے انہیں دونوں ٹیسٹ سیریز سے باہر رکھنےکا فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہوسکیں۔

 

Back to top button