بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان امام الحق میچ کے دوران زخمی

بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان امام الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران بائونڈری بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے ہیں‌۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق زخمی ہو گئے۔

واضح‌ رہے کہ امام الحق میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے باؤنڈری بورڈز سے ٹکرا گئے تھے جس کے بعد انہیں سٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

امام الحق کی انجری کس نوعیت کی ہے اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں‌ ، اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں فخر زمان بھی انجری کا شکار ہو چکے ہیں۔

Back to top button