بلین ٹری جھوٹ،وہ کٹے بچے،مرغیاں،انڈے کہاں گئے

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کاکہنا ہے کہ آج ججز خود استعفے دے کر گھر جا رہے ہیں، مجھے نکال دیا گیا اور میری جگہ اس کو لائے جس نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا نوکری ملی، ہاتھ کھڑا کرو، وہ کٹے بچے کہاں گئے؟ وہ مرغیاں، وہ انڈے کہاں گئے۔ بلین ٹری کا کتنا بڑا جھوٹ بولا، کہا کہ لوگوں کو 50 لاکھ گھر دیں گے، کسی کو گھر ملا؟
سابق وزیراعظم نوازشریف کا مری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آپ کے ساتھ مل کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے، نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔ کہ شدید سردی کے باوجود آپ لوگ یہاں موجود ہیں، مجھے مری سے بہت پیار ہے، یہ بڑا پیارا شہر ہے، مری میرا دوسرا گھر ہے، لاہور کے سواکہیں اتنا نہیں رہا، جتنا مری میں رہا۔ بہت سالوں کے بعد مری کے عوام سے مخاطب ہوں، مجھے مری کے عوم سے دور کردیا گیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ افسوس ہے، میرےجانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا، مزید کہا کہ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، عوام کے لیے موٹرویز بنائیں، سستی روٹی دی۔ یہ کہتے تھے کہ یوتھ ہمارے ساتھ ہے، ان کے ساتھ کون سی یوتھ ہے، اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔انشا اللہ مسلم لیگ (ن) آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کرے گی۔
