یوم شہدائے کشمیر : پاکستان ہرحال میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ صدر، وزیراعظم

 

 

 

یومِ شہدائے کشمیر پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہدائے 1931ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہرحال میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر پاکستان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر فوری بند کرے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکی جائیں، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا اور فوجی محاصرہ ختم کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں بند کرے، 5 اگست 2019ء کے یک طرفہ بھارتی اقدامات غیرقانونی تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کےلیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازع جموں و کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہونا چاہیے،پاکستان ہرحال میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں نے 13 جولائی 1931 کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کشمیری عوام کی جدوجہد کا روشن باب ہیں، یوم شہدائے کشمیر عزم، جرات اور استقامت کی علامت ہے،کشمیری عوام حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

لانگ مارچ سے مفاہمت تک، پی ٹی آئی کا مستقبل خطرے میں کیوں؟

ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت پاکستان جموں وکشمیر کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

 

Back to top button