بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

بھارتی ریاست راجھستان میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مگ 21 طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
طیارے کو فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا، بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
Rajasthan | IAF's MiG-21 Bison fighter aircraft crashed today in Barmer during a training sortie, pilot safe pic.twitter.com/u1i4D46NRa
— ANI (@ANI) August 25, 2021
بھارتی فضائیہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا مگ 21 ایک تربیتی پرواز پر تھا۔ اسے سپرش رانا نامی پائلٹ اڑا رہا تھا۔
انڈین طیارے نے 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری اور پھر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہو گیا تھا۔طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھارتی فضائیہ نے کمیٹی تشکیل دے دی جو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔
